اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام سالانہ مرکزی اسکاوٹ کیمپ، معرفت امام زمان علیہ السلام کے عنوان کے تحت بھمروٹ سیداں مری میں شروع ہوگیا ہے۔ امامیہ اسکاوٹس کے مرکزی مسئول علی مہدی کے مطابق کیمپ کا مقصد امامیہ طلبہ کو ظہور امام مہدی علیہ السلام کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکاوٹنگ کیمپ میں پاکستان بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہو رہے ہیں، یہ کیمپ تین اگست سے تیرہ اگست تک جاری رہے گا۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کو پروگرام کو بتایا کہ کیمپ میں فرسٹ ایڈ، ہنگامی صورتحال میں دوسروں کی امداد کے طریقوں، سیلف ڈیفنس، کھوج لگانے کے علاوہ حالات حاضرہ کے موضوعات پر لیکچرز ہوں گے۔ انکا کہنا تھا قرآن مجید، فقہی احکام، سیرت معصومین، اخلاق اسلامی اور عقائد کے موضوعات پر علماء کے دروس ہوں گے۔ امامیہ چیف اسکاوٹ نے بتایا کہ دس روزہ تربیتی پروگرام میں دو درجن سے زائد علماء شریک ہوں گے اور آئی ایس او کے سابق صدور سمیت تنظیم کے سینیئرز کی بڑی تعداد بھی ہر سال کی طرح اسکاوٹس کی تربیت کے لیے کیمپ میں شریک ہوتے رہیں گے۔
.....
/169